۔13سالہ نوجوان سات روز سے لاپتہ

کشتواڑ//گزشتہ سات روز سے علاقہ دچھن سے تعلق رکھنے والا13سالہ نوجوان گھر سے لاپتہ ہے ۔پولیس نے بتایا کہ پولیس تھانہ دچھن میں مقامی شخص ستیش کمار ولد پورن شان ساکنہ سوید نے تحریری شکایت درج کرائی کہ اسکا چھوٹا بھائی ستیم شان ولد پورن شانہ عمر 13سال گزشتہ ماہ کی 30تاریخ سے لاپتہ ہے اور آج تک اسکا کوئی سراغ نہیں ملا۔پولیس نے عام لوگوں سے درخواست کی کہ وہ کشتواڑ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور لاپتہ لڑکے کے بارے میں کوئی بھی معلومات برائے مہربانی ایس ایچ او پی ایس کشتواڑ کے فون نمبر 9149695883یا پی سی آر کشتواڑ کے نمبر9906154100پر دیں۔