پرویز احمد
سرینگر // جموں و کشمیر میں پچھلے 13دنوں کے دوران5ویں مرتبہ اور مسلسل تیسرے دن بھی کورونا وائرس سے کوئی بھی شخص متاثر نہیں ہوا ہے۔ متاثرین کی مجموعی تعداد 4لاکھ 79ہزار 443بنی ہوئی ہے۔ اس دوران جموں و کشمیر میں مسلسل 94ویں دن بھی کورونا وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 4785بنی ہوئی ہے۔ محکمہ صحت کی جانب سے فراہم کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق جموں و کشمیر میں گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے2433ٹیسٹ کئے گئے جن میںکسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے۔کشمیر صوبے کے10اضلاع میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے ۔کشمیر صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد3لاکھ 5ہزار 371بنی ہوئی ہے۔ اس دوران وادی میں مسلسل 144ویں دن بھی کورونا وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 2433بنی ہوئی ہے۔ جموں صوبے کے10اضلاع میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے متاثرین کی مجموعی تعداد 1لاکھ 74ہزار71بنی ہوئی ہے۔ اس دوران مسلسل 94ویں دن بھی جموں میں کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد2352بنی ہوئی ہے۔