۔13تک موسم خوشگوار

بانہال// وادی کشمیر کے بیشترعلاقوں میں شبانہ درجہ حرارت میں قدرے گراوٹ درج ہونے کے بیچ موسم خشک و خوشگوار ہے اور جمعرات کو صبح سے ہی ہلکی دھوپ چھائی رہی۔ادھر وادی کو ملک کے دوسرے حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سرینگر جموں شاہراہ کے ناچلانہ رامسو علاقے میں مٹی کے تودے گر آنے کے باعث کئی گھنٹوں تک بند رہنے کے بعد جمعرات کو ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے کھول دی گئی۔ ٹریفک حکام نے بتایا کہ رام بن بانہال سیکٹر میں ناچلانہ رامسو کے مقام پر مٹی کے تودے گر آنے کی وجہ سے شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل میں خلل واقع ہوئی ۔انہوں نے کہا کہ شاہراہ سے ملبے کو صاف کرنے کے لئے جنگی بنیادوں پر مشینری اور نفری کو کام پر لگا دیا گیا اور کئی گھنٹوں کے بعد اسے قابل آمد و رفت بنا دیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ شاہراہ پر پہلے درماندہ گاڑیوں کو چلنے کی اجازت دی گئی ۔ادھروادی کے بیشتر علاقوں میں شبانہ درجہ حرارت میں قدرے گراوٹ درج ہونے کے بیچ موسم خشک و خوشگوار ہے ۔محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادی میں 15 مارچ تک موسم خشک رہنے کا امکان ہے ۔سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت 5.1  ریکارڈ کیا گیا ، گلمرگ میں منفی2.5 اور پہلگام میں منفی 1.3 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ۔