۔13اضلاع میں کوئی مثبت نہیں

سرینگر //جموں و کشمیر میں پچھلے 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 24ہزار 601ٹیسٹ کئے گئے جن میں 10مسافروں سمیت مزید 19افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ متاثرین کی مجموعی تعداد 4لاکھ 53ہزار 677ہوگئی ہے۔ اس دوران جموں و کشمیر میں مسلسل 14ویں دن بھی کورونا وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 4750بنی ہوئی ہے۔ محکمہ صحت کی جانب سے فراہم کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق جموں و کشمیر میں سوموار کو کورونا وائرس سے مزید 19افراد متاثر ہوئے جن میں جموں میں 2جبکہ 17کشمیر میں متاثر ہوئے ہیں۔ کشمیر میں متاثر ہونے والے 17افراد میں 10بیرون ریاستوں سے سفر کرکے واپس لوٹے جبکہ دیگر 7مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ کشمیر کے 4اضلاع پلوامہ، اننت ناگ، گاندربل اور بانڈی پورہ میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے جبکہ دیگر 6اضلاع میں 17افراد مثبت قرار دئے گئے ہیں۔ کشمیر میں مثبت قرار دئے گئے 17افراد میں سرینگر میں10، بارہمولہ میں 2، بڈگام میں 2، کپوارہ میں 1، کولگام میں 1 جبکہ شوپیان میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے۔متاثرین کی مجموعی تعداد 2لاکھ 87ہزار 424 ہوگئی ہے۔ اس دوران وادی میں مسلسل 27ویں دن بھی کورونا وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 2423بنی ہوئی ہے۔ جموں صوبے کے ادھمپور، راجوری، کٹھوعہ ، پونچھ، رام بن، سانبہ، کشتواڑ، ڈوڈہ اور ریاسی میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے جبکہ ضلع جموں میں 2افراد مثبت قرار دئے گئے ہیں۔ جموں صوبے میں متاثرین کی تعداد 1لاکھ 66ہزار 253ہوگئی ہے۔ اس دوران جموں صوبے میں مسلسل 14ویں دن بھی کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 2327بنی ہوئی ہے۔ 
 
 

۔1270نئے کورونا کیسز

مزید 31ہلاکتیں

یو این آئی
 
نئی دہلی// مرکزی وزارت صحت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ  کے ایک ہزار 270 نئے کیسزسامنے آئے ، جبکہ مزید 31ہلاکتیں ہوئیں۔وزارت نے کہا کہ اسی مدت میں ایک ہزار 567  مریض کووڈ سے شفایاب ہوئے۔ اب تک مجموعی طور پر ملک میں چار کروڑ 24 لاکھ 83 ہزار 829  افراد جان لیوا وبا سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں چار لاکھ 32 ہزار 389 کووڈ ٹسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک میں اب تک کل 78 کروڑ 73 لاکھ 55 ہزار 354 کووڈ ٹسٹ کیے جا چکے ہیں۔