سرینگر// تاجروں اور کاروباری انجمنوں کے پلیٹ فارم کشمیر اکنامک الائنس کی میٹنگ حاجی محمد یاسین خان کی صدارت میں منعقد ہوئی۔جس کے دوران وادی کے تاجروں کو درپیش کئی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔کشمیر اکنامک لائنس کے چیئرمین محمد یاسین خان جو کہ کشمیرٹریڈرس اینڈ مینو فیکچرس فیڈریشن کے بھی صدر ہے،نے وادی کی تمام آبادی موجودہ صورتحال کی وجہ سے سخت صورتحال سے درپیش ہے۔وادی کے تاجروں کی عوام کی پشت پر چٹان کی طرح کھڑا رہنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب مظلوم قوم کا حصہ ہیں۔اس لئے زمینی صورتحال سے قطع نظر ہمیں صرف تجارتی مسائل کو ہی نہیں دیکھنا ہے ۔اس موقعہ پر قریب12ٹرانسپورٹ انجمنوں نے کشمیر اکنامک الائنس میں شمولیت کا اعلان کیا،تاکہ اس تجارتی پلیٹ فارم کو مزید مستحکم کیا جائے۔محمد یاسین خان نے ان ٹرانسپورٹ انجمنوں کی کشمیر اکنامک الائنس میں شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ تمام ٹرانسپورٹ انجمنوں کے جائز مسائل کو حکام بالا تک پہنچایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ کشمیر اکنامک الائنس تجارتی انجمنوں کے مفادات کو تحفظ دینے کیلئے خود کو ذمہ دار سمجھتی ہے۔جبکہ ہمیشہ سماج اور لوگوں کے شانہ بہ شانہ کھڑی رہے گی۔جن ٹرانسپورٹ انجمنوں نے کشمیر اکنامک الائنس میں شمولیت کا اعلان کیا،ان میں کشمیر موٹرس اینڈ ڈرائیورس ایسو سی ایشن(کے ایم ڈی) ویسٹرن بس سروس،سید میرک شاہ سومو ایسو سی ایشن، ٹیکس اسٹینڈ نمبر4 اور6حاجی پیر ٹرانسپورٹ کمپنی،نیو کشمیر ٹرانسپورٹ کمپنی،ویسٹرن موٹرس ٹرانسپورت کمپنی،سٹار ٹراانسپورٹ کمپنی،ہرمکھ ٹرانسپورٹ کمپنی اور شہنشاہ ٹراانسپورٹ کمپنی شامل ہے۔
۔12ٹرانسپورٹ انجمنیں کشمیر اکنامک الائنس میں شامل
