۔110گرام ہیروئن ضبط، سمگلرگرفتار

 
 جموں//پولیس سٹیشن گاندھی نگر نے معمول کی گشت کے دوران ایک شخص کوچھتری چوک سے پراسرارحالات میں دیکھا،وہ پولیس کودیکھتے ہی بھاگنے لگا،پولیس ٹیم نے اس کاتعاقب کرکے گرفتارکرلیا۔ دوران تفتیش اس نے اپنانام محمدشریف عرف بٹو ولد سایئیں دین ساکن پالی تحصیل ہیرانگرضلع کٹھوعہ کے طورپربتایاہے۔تلاشی کے دوران پولیس ٹیم نے اس کے قبضے سے 110گرام ہیروئن برآمد کی اوراس کے خلاف ایف آئی آر نمبر 180/2018زیردفعات 8/21/22،این ڈی پی ایس ایکٹ پولیس سٹیشن گاندھی نگرمیں معاملہ درج کرلیا۔پولیس نے یہ گرفتاری انسپکٹر سنیل سنگھ جسروٹیہ ،ایس ایچ اوپولیس سٹیشن گاندھی نگر کی قیادت اورایس آئی بھگت کے تعاون سے ایس ڈی پی اوسٹی سائوتھ رفیق منہاس اورانچارج ایس پی سٹی سائوتھ ونے کمار اورایس ایس پی جموں وویک گپتاکی نگرانی میں عمل میں لائی۔