۔11ویں جماعت کے طلباء کا پریس کالونی میں احتجاج

 
سرینگر// 11ویں جماعت کے طلباء نے کل پریس کالونی میں احتجاج کیا اور سٹیٹ بورڈ آف سکول ایجوکیشن کی طرف سے مشتہر کئے گئے امتحانی ڈیٹ شیٹ کونومبر کے وسط تک ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا ۔مختلف ہائر سکینڈری سکولوں کے طلاب نے نعرہ بازی کرتے ہوئے کہا کہ ڈیٹ شیٹ کو نئے سرے سے ترتیب دیا جائے اور امتحانات نومبر کے وسط سے لئے جائیں ۔انہوں نے کہا کہ ابھی تک ان کا سلیبس مکمل نہیں ہوا ہے ۔ انہوںنے بورڈ کے فیصلے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بورڈ نے جو ڈیٹ شیٹ اجراء کیا ہے وہ طلاب کے خلاف ہے کیونکہ اُن کا نصاب ابھی مکمل نہیں ہے ،اُنہوں نے مطالبہ کیا کہ 11ویں جماعت کے سالانہ امتحانات اسکولی سطح پر لئے جائیں ۔