۔11ویں جماعتک ے کئی طلاب امتحان دینے سے رہ گئے

 بانڈی پورہ // بانڈی پورہ میں 11ویں جماعت کا امتحانات دے رہے درجنوں طالب علم بدھ کو  پولٹیکل سائنس پرچہ دینے میں ناکام رہے کیونکہ بورڈ حکام نے امتحانات کا وقت تبدیل کیا تھا جس کے بارے میں طلباء کو قبل از وقت آگاہ نہیں کیا جاسکا۔ طلاب نے بورڈ حکام سے استدعا کی ہے کہ انکے تعلیمی سال کو ضائع ہونے سے بچائیں۔ بانڈی پورہ میں کئی امتحانانی مراکز کے طلباء و طالبات بدھ کو پولٹیکل سائنس پرچہ اس وجہ سے دینے میں ناکام رہے کیونکہ انگریزی پرچہ میں امتحانی وقت 2بجے مقرر کیا گیا تھا لیکن بدھ کو امتحانی وقت میں تبدیلی کر کے اسے صبح 10رکھا گیا تھا۔درجنوں طلاب ، جو دو بجے کے حساب سے امتحانات دینے آئے تو امتحانی مراکز میں طلباء پرچہ دے رہے تھے۔ طلباء کو اساتذہ نے وقت کی تبدیلی کا بتایا لیکن متعدد طلباء تک یہ جانکاری نہیں پہنچ پائی، یا وہ غافل رہے۔اس موقعہ پر طلباء وطالبات امتحان دینے سے قاصر رہے اور روتے ہوئے واپس چلے گئے۔انہوں نے بورڈ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ انکے تعلیمی سال کو مدنظر رکھ کر انکا پولیٹکل سائنس پرچہ لیا جائے۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ سے اس بارے میں مداخلت کرنے کو کہا ہے۔