۔11مسافروں سمیت 15متاثر | کوئی فوتیدگی نہیں، 3دنوں میں 57افراد میں 47مسافر

سرینگر // جموں و کشمیر میں پچھلے 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے31ہزار 884ٹیسٹ کئے گئے جن میں 11مسافروں سمیت مزید 15افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں اور اسطرح پچھلے 3دنوں کے دوران 57افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں جن میں 47بیرون ریاستوں سے سفر کرکے لوٹے ہیں۔ متاثرین کی مجموعی تعداد 4لاکھ 53ہزار 652ہوگئی ہے۔ اس دوران مسلسل 13دن بھی کورونا وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 4750بنی ہوئی ہے۔ محکمہ صحت کی جانب سے فراہم کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے مزید 15افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں جموں صوبے میں 2جبکہ 13کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔ کشمیر کے بارہمولہ، اننت ناگ، کولگام ، شوپیان،  گاندربل اور پلوامہ میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے جبکہ دیگر 4اضلاع میں 13فراد کو مثبت قرار دیا گیا ہے۔ کشمیر میں مثبت قرار دئے گئے13افراد میںسرینگر میں سب سے زیادہ 10، بڈگام میں 1، کپوارہ میں 1 جبکہ بانڈی پورہ میں ایک کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ کشمیر میں متاثرین کی مجموعی تعداد 2لاکھ 87ہزار 403ہوگئی ہے۔ اس دوران وادی میں مسلسل 27ویں دن بھی کورونا وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 2423بنی ہوئی ہے۔ جموں صوبے کے 9اضلاع جن میں ادھمپور، راجوری، کٹھوعہ ، پونچھ، کشتواڑ، سانبہ، رام بن، ریاسی اورڈوڈہ میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے جبکہ جموں ضلع میں 2افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے ۔ جموں ضلع کے دونوں متاثرین مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ جموں صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد 1لاکھ 66ہزار 249ہوگئی ہے۔ اس دوران جموں صوبے میں مسلسل 13ویں دن بھی کورونا وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 2327بنی ہوئی ہے۔  
 
 
 

ملک میں1660نئے کیسز |  ایک دن میں 4100 ہلاکتیں

یو این آئی
نئی دہلی// ملک میں ہلاکت خیز عالمی وبا کورونا وائرس کے کیسز کی شرح میں کمی کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4,100 مریض جان لیوا وبا سے ہلاک ہو گئے ۔ اس کے ساتھ ہی اب اموات کی کل تعداد پانچ لاکھ 20 ہزار 855 تک پہنچ گئی ہے ۔ پچھلے کچھ دنوں سے یہ تعداد 100 سے کم تھی۔اس دوران کورونا وائرس کے 1660 نئے کیسز درج ہوئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی کیسز کی مجموعی تعداد 4 کروڑ 30 لاکھ 18 ہزار 32 تک پہنچ گئی ہے ۔ جان لیوا وبا سے شفایاب ہونے  والوں کی کل تعداد بڑھ کر چار کروڑ 24 لاکھ 80 ہزار436 ہو گئی ہے ۔ اسی عرصے میں فعال کیسز کی تعداد 4,789 سے گھٹ کر 16,741 ہوگئی ہے ۔