۔11ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقے

نئی دہلی// ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 11 ریاستوں اور مرکز کے زیر کنٹرول علاقوں میں کورونا وائرس (کووڈ۔19)  سے کوئی کوئی اموات نہیں ہوئیں۔انڈمان اور نکوبار جزائر ، اروناچل پردیش ، چنڈی گڑھ ، دادر نگر حویلی اور دمن ودیو ، لداخ ، منی پور ، میگھالیہ ، ناگالینڈ ، اڈیشہ ، سکم اور تری پورہ میں کورونا وائرس سے کوئی اموات نہیں ہوئیں۔پیر کو صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کے جاری  اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 16311 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس سے متاثرین کی تعداد ایک کروڑ چار لاکھ 66 ہزار سے تجاوز کر گئی۔ اسی عرصے کے دوران 16959 مریض صحت مند ہوئے اور شرح 96.43 فیصد ہوگئی۔ فعال  کیسزمیں 809 کی کمی ہوئی ہے اور نئے کیسز کے مقابلے میں شفایاب مریضوں کی تعداد بڑھ کر  222526 ہوچکی ہے۔ اسی عرصے میں مزید 161 مریضوں کی موت سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 151160 ہوگئی اورشرح  گھٹ کر 1.44 فیصد رہ گئی ہے۔