۔11افسران کے تبادلے اور تقرریاں

سرینگر//حکومت نے دربار منتقلی کے بعد پہلی بار انتظامیہ میں تبادلے عمل میں لاتے ہوئے2آئی اے ایس افسران سمیت11کے اے ایس افسران کو تبدیل کرنے کے احکامات صادر کئے۔ شاہد عنایت اللہ کو کمشنر سیکریٹری محکمہ مال،شفیق رینہ کو کمشنر سیکریٹری آفات سماویٰ منیجمنٹ،ریلیف و بازآبادکاری اور منظور احمد صوفی کو ڈائریکٹر لوکل باڈیز کے علاوہ روبینہ کوثر کو مشن ڈائریکٹرمربوط تحفظ اطفال اسکیم تعینات کیا گیا۔ سرکار نے پیر کو انتظامیہ میں تبادلے عمل میں لاتے ہوئے2آئی اے ایس افسران کو تبدیل کیا۔اس سلسلے میں محکمہ انتظامی عمومی نے ایک حکم نامہ زیر نمبر1424-GAD of 2017محرر13نومبر جاری کیا،جس میںجموں کشمیر کیڈر2000کے آئی اے ایس افسر و کمشنر سروے و لینڈ ریکارڑس جموں کشمیر شاہد عنایت اللہ کو تبدیل کرتے ہوئے محمد شفیق رینہ کی جگہ کمشنر سیکریٹری محکمہ مال تعینات کیا گیا۔ محمد شفیق رینہ کو محکمہ آفات سماویٰ منیجمنٹ،راحت،باز آبادکاریو تعمیر نو،جس کا اضافی چارج ان کے پاس تھا،کا انتظامی سیکریٹری تعینات کیا گیا۔اس حکم نامے کے مطابق کمشنر سیکریٹری محکمہ انتظامی عمومی(جنرل ایڈمنسٹریشن محکمہ)  خورشید احمد شاہ کو پھولبانی،باغات و پارکوں کے محکموں کا اضافی چارج تفویض کیا گیا۔ پیر کو ہی سرکار نے ایک اور حکم نامہ جاری کیا جس میں11کے اے ایس افسران کے تبادلے عمل میں لائے گئے۔انڈر سیکریٹری سنجے کمار تکو نے ایک حکم نامہ زیر نمبر1425-GAD of2017محرر13 نومبر جاری کیا،جس کے تحت ایڈیشنل سیکریٹری محکمہ باغبانی،جو کہ ایڈیشنل ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام کے تبادلے کے احکامات کے تحت تھی،کو مشن ڈائریکٹر مربوط تحفظ اطفال اسکیم تعینات کیا،جبکہ جوائنٹ ڈائریکٹر جموں کشمیر انسٹی چیوٹ آف منیجمنٹ،پبلک ایڈمنسٹریشن و دیہی ترقی منظور احمد صوفی کو ڈائریکٹر لوکل باڈئز  تعینات کرنے کے احکامات صادر کیں۔مذکورہ حکم نامے کے تحت چیف ایگزیکٹو افسر ٹورزم ڈیولپمنٹ اتھارٹی ویری ناگ نثار احمد لون کو تبدیل کرکے جوائنٹ ڈائریکٹر ایجوکیشن(سینٹرل کشمیر) دستیاب جگہ تعینات کیا گیا۔فائنانشل کمشنر  محکمہ مال کے دفتر میں انتظامی افسر مشتاق احمد راتھر،جو کہ جوائنٹ راجسٹرار محکمہ ہینڈی کرافٹس کے تحت تھے،کو تبدیل کر کے ائنٹڈئریکٹر جموں کشمیر انسٹی چیوٹ آف منیجمنٹ،پبلک ایڈمنسٹریشن و دیہی ترقی  تعینات کیا گیا۔اکنامک ری کنسٹریکشن ایجنسی کی کلکٹر نتاشا کلسوترہ کو تبدیل کر کے ایڈیشنل سیکریٹری ریاستی ویجی لنس کمیشن تعینات کیا گیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ٹورازم جموں شوکت محمود کو تبدیل کر کے جوائنٹ ڈائریکٹر محکمہ سیاحت جموں تعینات کرنے کے احکامات صادر کئے گئے۔ پروجیکٹ افسر ویج ایمپلائمنٹ شوسیل کمار عطری کو تبدیل کر کے ڈپٹی ڈائریکٹر ٹورازم جموں تعینات کرنے کے احکامات صادر کئے گئے۔ پروجیکٹ منیجر آئی ڈبلیو ایم پی ڈوڈہ کو تبدیل کر کے ڈپٹی سیکریٹری کواپریٹو ڈیپارٹمنٹ،جبکہ اعجاز قیصر ملک ڈی پی ائو سانبہ کو تبدیل کر کے پروجیکٹ افسر ویج ا یمپلائمنٹ سانبہ اور ڈی ایس ڈبلیو ائو ڈوڈہ کشور سنگھ کو تبدیل کر کے ڈپٹی سیکریٹری کواپریٹو ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ ساتھ نصر الہلال کو پروجیکٹ افسر ویج ایمپلائمنٹ بورڑ کولگام تعینات کیا گیا۔