نئی دہلی//حال ہی میں ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے کلین نوٹ پالیسی کے تحت 2000 روپے کے نوٹ کو واپس لینے کا اعلان کیا ہے۔ جس کے بعد تمام بینکوں کو 2000 روپے کے نوٹ ایکسچینج یعنی تبدیل کرنے اور جمع کرنے کے لیے 4 ماہ (30 ستمبر تک) کا وقت دیا گیا ہے۔ اس کے تحت آپ ایک بار میں 2000 کے 10 نوٹوں یعنی 20000 تک کی قیمت کے دوسرے نوٹوں میں تبدیل کر سکتے ہیں۔تاہم جب سے ریزرو بینک کا یہ فیصلہ سامنے آیا ہے، تب سے یہ قیاس آرائیاں ہونے لگی ہیں کہ 2000 کے نوٹ کو واپس لینے کے بعد کیا آر بی آئی ایک بار پھر 1000 روپے کا نیا نوٹ جاری کرے گا؟ اب جب کہ ملک میں بینکوں سے 2000 روپے کے نوٹ کو واپس لینے کا کام آہستہ آہستہ شروع ہوا ہے، ایسے میں یہ بحث تیز ہو گئی ہے کہ آیا حکومت 1000 روپے کا نیا نوٹ جاری کرے گی یا نہیں؟۔