۔100کروڑ لوگوں کی ٹیکہ کا سنگ میل آج طے ہوگا

 سرینگر //بھارت میں آج دنیا کی سب سے بڑی ٹیکہ کاری مہم کا ایک اہم سنگ میل طے ہونے جارہا ہے اور 100کروڑ لوگوں کی ویکسینیشن کا مرحلہ مکمل کیا جائیگا۔مرکزی وزارت صحت وسماجی بہود نے کہا ہے کہ آج یعنی 14 اکتوبر کو پورے ملک میں 100کروڑ لوگوں کی ٹیکہ کاری کا ہدف عبور کرلیا جائے گا اور سنیچر کو اس سلسلے میں پورے ملک میں تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا ۔ بدھ کو دیر شام گئے تک پورے ملک میں 96کروڑ لوگوں کو کورونا مخالف ویکسین دئے گئے جن میں  73فیصد کو پہلا ڈوز جبکہ 29فیصد افراد نے ویکسین کے دونوں ڈوز لئے ہیں۔ مرکزی سرکار کے اعداد وشمار کے مطابق اکتوبر مہینے میں پورے بھارت میں ویکسین کے 28کروڑ ڈوز تیار ہونگے جن میں 22کروڑ ویکسین Covisheildاور 6کروڑ  Covaxineنامی کمپنی تیار کرے گی۔مرکزی سرکار کا کہنا ہے کہ ملک کی 60فیصد آبادی کو کورونا مخالف ویکسین دیا گیا ہے اور جمعرات کو پورے بھارت میں 100کروڑ افراد کو ویکسین دینے کا ہدف عبور ہوگا۔ ادھر مرکزی زیر انتظام جموں و کشمیر میں بھی  14اکتوبر بروز جمعرات  ملک میں 100کرورڑلوگوں کوویکسین دینے کاسنگ میل عبور کرنے پر محکمہ صحت کی عمارات میں چراغاں کیا جائے گا اور ہیلتھ وکروں کو توصیفی اسناد سے نوازا جائے گا۔ کشمیر میںمحکمہ صحت نے 14اکتوبر کو 100کروڑ لوگوں کی ٹیکہ کاری اور وادی میں 18سال سے زیادہ عمر کے لوگوں سو فیصد ٹیکہ کاری کے سنگ میل کو تہوار کے طور پر منانے کا اعلان کیا ہے۔ کشمیر میں محکمہ صحت کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میںبتایا گیا ہے کہ کشمیر صوبے کے تمام چیف میڈیکل افسران ، میڈیکل سپر انٹنڈنٹوں اوربلاک میڈیکل افسروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے بتائے گئے احکامات پر عمل کریںجن میں محکمہ صحت کی بلڈنگوں کو چراغاں کرنا، اشتہاری بورڈ چسپاں کرنا اور ہیلتھ ورکروں کو توصیفی اسناد سے نوازنا شامل ہے۔اس کے علاوہ ہیلتھ ورکروں کو ضلع ترقیاتی کمشنر توصیفی اسناد سے نوازیں گے۔چیف میڈیکل آفیسر بڈگام ڈاکٹر تجمل حسین نے بتایا کہ ویکسین لینے والے ہر 100ویں شخص کو ویکسین سینٹر پر توصیفی سند سے نوازا جائے گا،ویکسینیشن سینٹروں اور محکمہ صحت کی بلڈنگوں کا چراغاں کرنا،ٹیکہ کاری بوتھوں پر تصاویر، دوسرے ڈوز پر زور،ایل ای ڈی سکرینوں کی تنصیب،100غبارے آسمان میں چھوڑنا شامل ہے۔   
 
 

۔8روز سے کوئی فوتیدگی نہیں ہوئی

مزید 75متاثر، جموں میں 15اور کشمیر میں 60

پرویز احمد 
 
سرینگر //جموں و کشمیر میں بدھ کو رواں سال میں پہلی مرتبہ مسلسل 8دنوں تک کورونا وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی۔6اکتوبر کو کشمیر میں کورونا وائرس سے 2افراد فوت ہوگئے تھے اور تب سے اموات کا سلسلہ تھم گیا ہے۔ اسطرح جموں و کشمیر میں متوفین کی مجموعی تعداد 4426بنی ہوئی ہے۔ اس دوران پچھلے 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 49ہزار726ٹیسٹ کئے گئے جن میں 2مسافروں سمیت مزید 75افراد متاثر ہوئے ہیں۔ متاثرین کی  مجموعی تعداد 3لاکھ 30ہزار 741ہوگئی ہے۔ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 75افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں جموں میں 15جبکہ کشمیر میں 60افراد متاثر ہوئے ہیں۔ کشمیر میں متاثر ہونے والے 60افراد میں 1بیرون ریاستوں سے سفر کسکے کشمیر لوٹا ہے جبکہ دیگر 69افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ کشمیر کے 60متاثرین میں سب سے زیادہ سرینگر میں 37، بارہمولہ میں 8، بڈگام میں 5، پلوامہ میں 4، کپوارہ میں3، اننت ناگ میں 2، بانڈی پورہ میں 1جبکہ گاندربل، کولگام اور شوپیان میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے۔ متاثرین کی مجموعی تعداد2لاکھ 6ہزار 616ہوگئی ہے۔  اس دوران کشمیر میں 8ویں دن بھی کسی کی موت نہیں ہوئی ہے اور متوفین کی مجموعی تعداد 2252بنی ہوئی ہے۔ جموں صوبے کے کٹھوعہ، کشتواڑ، رام بن اور ریاسی میں کسی کی رپورٹ نہیں آئی ہے جبکہ دیگر 6اضلاع میں15افراد کی رپورٹیں مثبت قرار دی گئی ہیں جن میں 1بیرون ریاستوں سے سفر کرکے جموں پہنچا جبکہ دیگر 14افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوا ہے۔ جموں صوبے میں مثبت قرار دئے گئے 14افراد میں جموں میں 3، ادھمپور میں 1، راجوری میں 1، ڈوڈہ میں5، سانبہ میں 1، اور پونچھ میں 4افراد متاثر ہوئے ہیں۔ جموں صوبے میں متاچرین کی مجموعی تعداد 1لاکھ 24ہزار125تک پہنچ گئی ہے۔ اس دوران جموں صوبے میں بھی بدھ کو کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ جموں صوبے میں متوفین کی مجموعی تعداد 2174بنی ہوئی ہے۔