اشتیاق ملک
ڈوڈہ //پہلے مرحلے کے تحت ڈوڈہ ضلع میں ہوئی ووٹنگ عمل میں جہاں نوجوانوں نے بھاری تعداد میں شرکت کی وہیں ضعیف العمر لوگوں و خواتین نے بھی کثیر تعداد میں حصہ لیا۔ ادھر ڈوڈہ کے پریوت 113پولنگ اسٹیشن پر 100سالہ پریم ناتھ اپنے رائے دہی کا استعمال کیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 1951 سے وہ لگاتا ووٹ ڈالتے آئے ہیں اور کبھی بھی اپنا ووٹ ضائع نہیں کیا ہے۔