۔10 ہندوستانی اور6پاکستانی یوٹیوب چینلوں پر پابندی

یو این آئی
نئی دہلی//یو این آئی// اطلاعات و نشریات کی وزارت نے ہندوستان کی قومی سلامتی، بیرونی ممالک کے ساتھ تعلقات اور امن و امان کے بارے میں غلط معلومات پھیلانے کے معاملے میں 16 یوٹیوب چینلز پرپیر کو پابندی لگانے کا اعلان کیا ہے ۔وزارت کے بیان کے مطابق ان میں 10ہندوستان اور چھ پاکستان سے چلائے جارہے چینل ہیں۔ریلیز کے مطابق یہ کارروائی انفارمیشن ٹیکنالوجی رولز کے تحت فراہم کردہ ہنگامی اختیارات کے تحت کی گئی ہے ۔ یہ چینل خبریں شائع کرتے تھے اور انہیں کل 68 کروڑ سے زیادہ باردیکھا جا چکا ہے ۔بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ چین ہندوستان میں خوف کا ماحول پیداکرنے ، فرقہ وارانہ ہم آہنگی اورامن و امان کو خراب کرنے کے لیے غلط اور غیر تصدیق شدہ معلومات پھیلاتے تھے ۔ ممنوعہ پاکستانی چینلز میں آج تک پاکستان، ڈسکور، پوائنٹ ریئلٹی چیکس، قیصر خان، دی وائس آف ایشیا اور بول میڈیا بول شامل ہیں۔