۔10 روز میں سرگرم کورنا معاملات 50فیصد بڑھ گئے

سرینگر //جموں و کشمیر میں پچھلے 10دنوں کے دورا ن سرگرم معاملات میں 51فیصد اضافہ ہوا ہے۔ 2نومبر کو جموں و کشمیر میں سرگرم معاملات کی تعداد صرف 899تھی ۔ گذشتہ 10دنوں کے دوران متاثرین کی تعداد میں اضافہ کی وجہ سے سرگرم معاملات کی تعداد 1346تک پہنچ گئی ہے۔ اس طرح سرگرم معاملات کی تعداد میں 465کیسوں کا اضافہ ہوا ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق وادی میں 2نومبر کو سرگرم معاملات کی تعداد 815تھی جو 10دنوں میں بڑھ کر 1173تک پہنچ گئی ہے۔ اس طرح وادی میں سرگرم معاملات میں  358معاملات کا اضافہ ہوا ہے۔ سرینگر ضلع میں 2نومبر کو سرگرم معاملات کی تعداد 455تھی جو بڑھ کر 623ہوگئی ہے ۔ سرینگر میں 10دنوں کے دوران سرگرم معاملات میں 168کیسوں کا اضافہ ہوا ہے۔ بارہمولہ ضلع میں سرگرم معاملات کی تعداد 150تھی جو بڑھ کر 208پہنچ گئی ہے۔ بارہمولہ میں10دنوں کے دوران 58سرگرم معاملات کا اضافہ ہوا ہے۔وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع میں 2نمبر کو سرگرم معاملات کی تعداد 77تھی جو بڑھ کر 116ہوگئی ہے اور اس طرح ضلع میں سرگرم معاملات کی تعداد 39کیسوں کا اضافہ ہوا ہے۔ پلوامہ ضلع میں سرگرم معاملات کی تعداد 10تھی جو برھ کر 15ہوگئی ہے اور اسطرح یہاں صرف 5سرگرم معاملات کا اضافہ ہوا ہے۔ کپوارہ میں  سرگرم معاملات کی تعداد 30تھی جو بڑھ کر 47ہوگئی ہے۔ کپوارہ میں سرگرم معاملات میں 17کیسوں کا اضافہ ہوا ہے۔اننت ناگ میں 2نومبر کو سرگرم معاملات کی تعداد 19تھی جن میں 8معاملات کی کمی آئی ہے اور اب ضلع میں صرف 11معاملات سرگرم ہیں۔ بانڈی پورہ ضلع میں سرگرم معاملات کی تعداد 17تھی جو بڑھ کر 51تک پہنچ گئی ہے۔ اس طرح بانڈی پورہ میں سرگرم معاملات میں 34کیسوں کا اضافہ ہوا ہے۔ گاندربل ضلع میں سرگرم معاملات کی تعداد 55تھی ۔ یہاں 42کیسوں کے اضافہ کے ساتھ سرگرم معاملات کی تعداد 92تک پہنچ گئی۔ کولگام میں سرگرم معاملات کی تعداد 2تھی جو 2مزید کیسوں کے اضافہ کے ساتھ 4ہوگئی ہے۔شوپیان میں 2نومبر کو کورونا وائرس کا کوئی بھی معاملہ سرگرم نہیں تھا لیکن یہاں بھی اب ایک کیس سرگرم ہے اور اسطرح شوپیان میں سرگرم معاملات میں ایک کیس کا اضافہ ہوا ہے۔ جموں صوبے میں 2نومبر کو کورونا وائرس کے 101معاملات سرگرم تھے جو بڑھ کر 191ہوگئے ہیں اور اسطرح جموں صوبے میں بھی 10دنوں کے دوران سرگرم معاملات میں 90کیسوں کا اضافہ ہوا ہے۔ جموں صوبے کے ضلع جموں میں46، ادھمپور میں 4، کٹھوعہ میں 9، سانبہ میں 9اور ریاسی میں 39کیسوں کا اضافہ ہوا ہے جبکہ راجوری میں 1، ڈوڈہ میں 4، رام بن میں ایک معاملہ کی کمی آئی ہے۔ پونچھ اور کشتواڑ میںسرگرم معاملات میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔ پونچھ میں 13اور کشتواڑ میں کوئی بھی معاملاہ سرگرم نہیں ہے۔ 
 
 

جموں وکشمیر میں 24گھنٹوں میں 158مثبت

 کوئی فوتیدگی نہیں، سرینگر 73متاثرین کیساتھ پہلے نمبر پر برقرار

پرویز احمد 
 
سرینگر //جموں و کشمیر میں مسلسل تیسرے دن بھی کورونا وائرس سے روزانہ متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 150سے زیادہ ہے۔ جمعہ کو کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 55ہزار738ٹیسٹ کئے گئے جن میں 8مسافروں سمیت مزید 158افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ متاثرین کی مجموعی تعداد 3لاکھ 33ہزار 825 تک پہنچ گئی ہے۔اس دوران مسلسل تیسرے دن بھی جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 4448بنی ہوئی ہے۔ جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے مزید 158 افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں جموں میں 26جبکہ کشمیر میں 132افراد متاثر ہوئے ہیں۔ کشمیر میں متاثر ہونے والے 132افراد میں 6بیرون ریاستوں سے سفر کرکے واپس لوٹے جبکہ 126مقامی سطح پر رابطے میں کمی کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ کشمیر میں متاثر ہونے والے 132افراد میں سرینگر میں سب سے زیادہ 73، بارہمولہ میں 31، بڈگام میں 6، پلوامہ میں 3، کپوارہ میں 9، اننت ناگ میں 5، بانڈی پورہ میں 1، گاندربل میں 4 جبکہ کولگام اور شوپیان میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے۔ وادی میں متاثرین کی مجموعی تعداد 2لاکھ9ہزار 265تک پہنچ گئی ہے۔ اس دوران مسلسل تیسرے دن بھی جموں و کشمیر میں وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 2270بنی ہوئی ہے۔ جموںصوبے کے ادھمپور، کٹھوعہ، کشتواڑ اور رام بن میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے جبکہ دیگر 6اضلاع میں 26افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ جموں صوبے میں مثبت قرار دئے گئے 26افراد میں جموں میں 13، راجوری میں 4، ڈوڈہ میں 3، سانبہ میں 3، پونچھ میں 1 جبکہ ریاسی میں 2افراد متاثر ہوئے ہیں۔ جموں صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد 1لاکھ 24ہزار 560تک پہنچ گئی ہے۔ جموں صوبے میں بھی تیسرے دن کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ متوفین می مجموعی تعداد 2178بنی ہوئی ہے۔ 
 
 

ملک میں12000یومیہ کیس

ہلاکتیں 501
یو این آئی
 
نئی دہلی// ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسزمیں ایک دن پہلے کی نسبت کچھ کمی درج کی گئی اور اس دوران تقریباً ساڑھے 12 ہزار نئے کیسز سامنے آئے ہیں، تاہم صحتیاب ہونے والوں کی تعداد نسبتاً زیادہ رہنے سے ایکٹوکیسز گراوٹ جاری ہے ۔ جمعرات کو ملک میں 53 لاکھ 81 ہزار 889 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے اور اب تک ایک ارب 10 کروڑ 79 لاکھ 51 ہزار 225 افراد کی ٹیکہ کاری کی گئی ہے ۔ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 12,516 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد بڑھ کر تین کروڑ 44 لاکھ 14 ہزار 186 ہو گئی ہے ۔ 501 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر چار لاکھ 62 ہزار 690 ہو گئی ہے ۔