۔10ویں جماعت کا طالب علم گرفتار

سرینگر//کٹھوعہ میں دسویں جماعت کی طالبہ کو نشیلی ادویات کھلانے والے ساتھی طالب علم کو پولیس نے گرفتار کرکے سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا ہے۔ پولیس بیان کے مطابق کٹھوعہ کے ایک اسکول میں دسویں جماعت کے طالب علم نے اپنی ہم جماعت طالبہ کو دوپہر کے کھانے میں نشیلی ادویات ملاکردی۔ ایس ایس پی کٹھوعہ دھر پاٹل نے بتایا کہ مذکورہ طالب علم نے طالبہ کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کی خاطر انہیں دوپہر کے کھانے میں نشیلی ادویات دی جس کی وجہ سے طالبہ بے ہوش ہوگئی۔مذکورہ طالبہ کو علاج و معالجہ کی خاطر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور جونہی وہ صحت یاب ہوں گی تو اس کا بیان ریکارڈ کیا جائے گا۔پولیس بیان میں کہا گیا ہے کہ بدنیت طالب علم نے جس دوکان سے نشیلی دوا خریدی تھی اُس کو بھی حراست میں لیا جاچکا ہے۔ اس حوالے سے پولیس نے طالب علم سمیت دوکاندار کو سیکشن 328رنبیر پینل کوڈ کے تحت حراست میںلے لیا ہے ۔