سرینگر //جموں وکشمیر حکومت نے بورڈ آف سکول ایجوکیشن کے زیر اہتمام ہونے والے آئندہ سالانہ دسویں اور بارہویں جماعتوں کے نصاب میں 30فیصد کی کمی کر دی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کشمیر اور سرمائی زون جموں کے طلباء جو سالانہ امتحان میں شرکت کریں گے ان سے صرف 70 فیصد سوالات کرنے کو کہا جائے گااور اس کو 100فیصد سمجھا جائے گا ۔ پرنسپل سکریٹری اسکول ایجوکیشن اصغر سامون نے بتایا ،’’ہاں ، ہم نے دسویں ،11 ویں اور بارہویں جماعت کے نصاب کو کم کرکے صرف 70 فیصد کردیا ہے‘‘۔یہ فیصلہ کوویڈ 19 لاک ڈاؤن اور کوویڈ 19 وبائی امراض کے پیش نظر لیا گیا ہے کیونکہ مارچ سے لاک ڈائون لگنے کے بعد جموں وکشمیر میں سکول مسلسل بند پڑے ہیں۔اس سلسلے میں اصغر سامو ن نے بھی ایک ٹویٹ کیا ہے۔ حال ہی میں کشمیر عظمیٰ نے اس حوالے سے ایک خبر بھی شائع کی تھی جس میں یہ کہا گیا تھا کہ نصاب میں کمی کی جا رہی ہے ۔جبکہ اس سلسلے میں بورڈ آف سکول ایجوکیشن نے بھی نصاب میں نرمی کیلئے حکومت کو ایک تجویز پیش کی تھی جبکہ طلاب نے بھی اس تعلق سے حکام سے مطالبہ کیا تھا کہ ان کے نصاب میں کمی کی جائے ۔طلاب کا کہنا تھا کہ وادی میں مارچ سے سکول بند ہونے کے نتیجے میں اُن کی تعلیم پر برا اثر پڑا ہے اور وہ امتحان دینے کے قابل نہیں ہیں ۔
۔10ویں اور12ویں جماعتوں کاامتحان | محکمہ تعلیم کا نصاب میں 30فیصد کمی کرنے کا علان
