۔10ویں اور 12ویں کے ناکام اُمیدوار | دونوں کیلئے ڈیٹ شیٹ نوٹیفکیشن جاری

سرینگر//سٹیٹ بورڈ آف اسکول ایجوکیشن نے وادی میں سال 2019-20 سیشن کے10ویں اور 12 ویں جماعت کے بائی انیول (پرائیوٹ) طلاب کے ناکام امیدواروں کیلئے امتحانات منعقد کرانے کا اعلان کیا ہے۔جوائنٹ سیکریٹری  بورڈ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق’’ ایسے12ویں جماعت کے امیدوار( پرائیویٹ)، جو سبھی مضامین ، یا جو چار مضامین میں ناکام ہوئے ہیں، یا نئے امیدوار ہیں، یا جو مارکس میں بہتری چاہتے ہیں،یا جنہوں نے اضافی مضمون یا صرف انگریزی یا وکیشنل یا سبجیکٹ تبدیل کئے ہیں، کے امتحانات 22 ستمبر  سے17اکتوبر تک منعقد کرائے جائیں گے۔ یہ امتحانات تحصیل گریز، کیرن،مژھل اور ٹنگڈار میں بھی مذکورہ تاریخوں پر منعقد ہونگے۔بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کی ایک اور نوٹیفکیشن  کے مطابق10ویں جماعت کے وہ طلاب جو 4مضامین میں فیل ہوئے ہوں، یا جو سبھی مضامین میں ناکام ہوئے ہیں، یا جو نئے امیدوار ہیں، یا جنہیں ایڈیشنل یا آپشنل مضامین لئے ہیں،وکیشنل یا صرف انگریزی مضمون میں امتحانات چاہتے ہیں، کے امتحانات21ستمبر سے8  اکتوبر تک منعقد کرائے جائیں گے۔ اس سلسلے میں باضابطہ طور پر ڈیٹ شیٹ بھی جاری کئے گئے ہیں۔ یہ امتحانات بھی تحصیل گریز،کیرن،مژھل اور ٹنگڈار میں مقررہ تاریخوں پر لئے جائیں گے۔