۔10ویں امتحانات:بانڈی پورہ اوربارہمولہ میں دفعہ144کا نفاذ

 بارہمولہ//ضلع بارہمولہ میں 10ویں جماعت کے بائی اینول اورہائر سیکنڈری کلاس 12ویں کے امتحانات جو کہ 6جولائی اور11جولائی سے شرو ع ہورہے ہیں کے احسن اور پرامن انعقاد کے لئے ضلع مجسٹریٹ نے امتحانی مراکڑ کے ارد گرد دفعہ144کے نفاذ کے احکامات صادر کئے ہیں۔یہ احکامات امتحانات کے انعقاد تک نافذ العمل رہیں گے۔البتہ سکیورٹی اہلکار،سرکاری ملازم اورامتحانات کے لئے تعینات عملہ اس حکمنامے سے مستثنیٰ ہے۔اُدھر بانڈی پورہ کے امتحانی مراکز کے گردونواح میں بھی دفعہ144کا نفاذ عمل میں لایا گیا ہے۔ضلع مجسٹریٹ بانڈی پورہ کے مطابق امتحانی مراکز کے 200میٹر کے دائرے میں 6جولائی اور11جولائی کو دفعہ144کا نفاذرہے گا تاکہ امتحانی عمل کا تقدس برقراررہے اور نقل اورغیر قانونی حربوں پر قابو پایاجاسکے۔