۔10سال قبل کا کیس حزب سربراہ کیخلاف چارج شیٹ داخل

 

سرینگر// پولیس نے حزب المجاہدین سربراہ سید صلاح الدین کے خلاف دس سال قبل پنچایتی انتخابات میں حصہ لینے والے پنچوں اور سرپنچوں کو دھمکیاں دینے کے معاملے میں این آئی اے عدالت بارہمولہ میں چارج شیٹ داخل کی ہے۔ پولیس نے این آئی اے (ایڈیشنل سیشن کورٹ) بارہمولہ کے خصوصی جج کے سامنے چارج شیٹ داخل کی گئی۔مقدمہ (ایف آئی آر/2012 241 پولیس اسٹیشن بارہمولہ میں 506 آر پی سی اور 13 یو اے پی ایکٹ کے تحت صلاح الدین کے خلاف وادی کشمیر میں پنچوں اور سرپنچوں کو پوسٹروں کے ذریعے “دھمکی” دینے کے لیے درج کیا گیا تھا تاکہ انہیں انتخابات میں حصہ نہ لینے پر مجبور کیا جا سکے۔افسر نے بتایا کہ صلاح الدین کے خلاف چارج شیٹ تعزیرات کی دفعہ 512 کے تحت دائر کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ پولیس پٹن میں 2012 کے ایف آئی آر نمبر 251 کے تحت اسی طرح کے ایک اور کیس میں حزب سربراہ کے خلاف چارج شیٹ دائر کرنے کی کارروائی میں ہے۔