۔10روز میں 21ہلاکتیں

سرینگر //اگست کے ابتدائی10ایام بھی خونین ثابت ہوئے ہیںاور رواں ماہ کے پہلے 10دنوں میں  16 جنگجو، 5 فوجی اہلکار،4 شہری  جاں بحق ہوئے ہیں اس طرح دس روز میں کل21 جانیں تلف ہوئیں۔ کپوارہ کے لولاب علاقے میں سویفٹ کار میں سوار 2جنگجو ایک مختصر جھڑپ میں جاں بحق ہوئے ۔ سوپور کے دسو علاقے میں3اگست کو  2مقامی جنگجو جاں بحق ہوئے۔شوپیان  کے ملک گنڈ علاقہ میں ایک کمانڈر سمیت 5جنگجوجاں بحق ہوئے جبکہ ایک عام نوجوان بھی زند گی سے ہاتھ دو بیٹھا ۔ گریز علاقے میں 4فوجی اہلکاراور3جنگجو مارے گئے ۔رفیع آباد کے جنگلات میں5جنگجو جاں بحق ہوئے ۔ جنوبی کشمیر میںایک نوجوان زیر چوب زخمی ہوا اور بعد میں دم توڑ بیٹھا جبکہ مزید دو شہری ہلاکتیں ہوئیں جن میں ایک ایس پی او شامل ہے۔