سرینگر //جموں و کشمیر میں پچھلے 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 34ہزار 994ٹیسٹ کئے گئے جن میں4مسافروں سمیت 70افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ متاثرین کی مجموعی تعداد 3لاکھ 31ہزار 865تک پہنچ گئی ہے۔ اس دوران جموں و کشمیر میں کورونا وائرس مسلسل دوسرے دن بھی وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ جموں و کشمیر میں متوفین کی مجموعی تعداد 4431بنی ہوئی ہے۔ پچھلے 24گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے مزید 70افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں جموں میں6جبکہ کشمیر میں 64افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ کشمیر میں مثبت قرار دئے گئے 64افراد میں سے 3بیرون ریاستوں سے سفر کرکے کشمیر پہنچے جبکہ دیگر 61افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ کشمیر کے پلوامہ، اننت ناگ، کولگام اور شوپیان میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے جبکہ دیگر 6اضلاع میں 64افراد کی رپورٹیں مثبت قرار دی گئی جن میں سرینگر میں سب سے زیادہ 49، بارہمولہ میں 3، بڈگام میں 3، کپوارہ میں 4، بانڈی پورہ میں 2 جبکہ گاندربل میں 3افر اد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ وادی میں متاثرین کی مجموعی تعداد 2لاکھ 7ہزار 567تک پہنچ گئی ہے۔ اس دوران کشمیر میں مسلسل دوسرے دن بھی کورونا وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے ۔ جموں و کشمیر میں متوفین کی مجموعی تعداد 2255بنی ہوئی ہے۔ جموں صوبے کے ادھمپور، راجوری، کٹھوعہ، سانبہ، پونچھ اور رام بن میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے جبکہ ضلع جموں میں 2،ڈوڈہ میں 2، کشتواڑمیں 1 اور ریاسی میں1کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے۔ جموں صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد 1لاکھ 24ہزار 298 تک پہنچ گئی ہے۔ جموں صوبے میں مسلسل دوسرے دن بھی کورونا وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے جبکہ متوفین کی مجموعی تعداد2176بنی ہوئی ہے۔