۔ 90 اَساتذہ کو بطور ہیڈ ماسٹر ترقی دینے کو منظوری

 سری نگر//ڈائریکٹوریٹ آف سکول ایجوکیشن کشمیر نے محکمہ کے 90اَساتذہ کو بطور ہیڈ ماسٹر ترقی دینے کو منظوری دی ہے ۔محکمہ کے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر اصغر حسن سامون نے افسران کو ہدایت دی ہے کہ محکمہ کے ملازمین کی شکایات کو دُور کرنے کے لئے باقاعدگی کے ساتھ ڈی پی سی میٹنگوں کا انعقاد کیا جائے تاکہ اُن کی ترقیوں کا عمل یقینی بنایا جاسکے۔جن آر ای ٹیز کو بطور ٹیچر گریڈ ۔IIاور گریڈ ۔IIIکے بطور ترقی دی گئی، کے اِلتوأ میں پڑے تنخواہوں کے معاملات کے بارے میں اُنہوں نے اِن اساتذہ کی تنخواہوں کو فوری طور واگزار کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ڈاکٹر سامون نے پرنسپلوں ، زیڈ ای اوز اور ہیڈ ماسٹروں کی خالی پڑی اسامیوں کو پُر کرنے کے لئے سینیارٹی کے مطابق اُنہیں ترقی دینے کی ہدایات بھی جاری کیں تاکہ محکمہ کی کارکردگی فعال بنائی جاسکے۔