سرینگر// جموں و کشمیر انتظامیہ نے7جموں کشمیر ایڈمنسٹریٹو سروس افسران کے فوری تبادلے عمل میں لائے ہیں۔ اسپیشل سکریٹری ہوم ڈپارٹمنٹ خالد مجید، کو تبدیل کرکے گورنمنٹ اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے اسپیشل سیکریٹری کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنربھدرواہ راکیش کمار کو تبدیل کرکے محکمہ خزانہ کے ایڈیشنل سیکریٹری کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔سب ڈویژنل مجسٹریٹ رامسو دل میر،جو سب رجسٹرار، رامسو کا اضافی چارج رکھتے ہیں، کو تبدیل کرکے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بھدرواہ بنایا گیا ہے۔ وہ اگلے احکامات تک سب رجسٹرار بھدرواہ کے عہدے کا اضافی چارج بھی سنبھالیں گے۔ جوائنٹ ڈائریکٹر سیاحت کشمیرتبسم شفاعت کاملی کا تبادلہ کرکے ڈپٹی کمشنراسٹیٹ ٹیکسز (اپیل-1)، سرینگر بنایا گیا ہے، جس نے سمر نائک، کو عہدے کے اضافی چارج سے فارغ کیا ہے۔ سب ڈویڑنل مجسٹریٹ ڈڈو ہ،پردیپ سنگھ چب، جن کے پاس سب رجسٹرار، ڈڈو ہ کا اضافی چارج بھی تھا کو تبدیل کرکے حکومت کے اعلیٰ تعلیم کے محکمے کے ایڈیشنل سیکریٹری کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔پروجیکٹ مینیجر، آئی ڈبلیو ایم پی پونچھ شازیہ کوثر کا تبادلہ کرکے ڈپٹی کمشنراسٹیٹ ٹیکسز (اپیل-II)، جموں کے عہدے پر تعینات کرنے کو منظوری دی گئی ہے۔ شہناز اخترڈپٹی کمشنر، اسٹیٹ ٹیکسز، اپیل-1، جموں کو اضافی چارج پر فارغ کیا گیا ہے۔ڈپٹی ڈائریکٹر، قبائلی امورجموں کملیش رانی کو تبدیل کرکے سماجی بہبود محکمے میں ایڈیشنل سیکریٹری کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔ ادھر پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے17انجینئروں کے تبادلے عمل میں لائے۔پرنسپل سیکریٹری کی جانب سے جاری احکامات میں کہا گیا ہے کہ محکمہ میں کام کررہے 17 انچارج اسسٹنٹ انجینئروں کے کے تبادلے عمل میں لائے گئے ، جنہیں JKPCLاورJPDCLاورKPDCLمیں تعینات کردیا گیا ہے۔