۔ 7ماہ میں2 بھائیوں کی ہلاکتیں

ترال)ہندورہ)//شاہ پورہ چھانکتار ترال جھڑپ میں جاںبحق مقامی جنگجو شوکت احمدخان کے والدین صرف سات میں اپنے 2جواں سا ل بیٹوں سے محروم ہوگئے ہیں۔جبکہ گزشتہ 3سال کے دوران اسی خاندان کے 3چچیرے بھائی تصا دم آرائیوں میںجاں بحق ہوچکے ہیں ۔جنوبی کشمیر کے قصبہ ترال سے8کلو میٹر دورلرو جاگیر اور واگڈ کے درمیان ایک ننگی پہاڑی کے دامن میں آباد ’ہندورہ‘نامی گائوں میں غلام نبی خان کا گھر واقع ہے۔ غلام نبی خان کے3بیٹے اور 2بیٹاں ہیں ۔لڑکوں میں اشفاق احمد خان سب سے بڑا اور شوکت احمد دوسرا بیٹا تھا ۔ اشفاق احمد کو چند سال قبل پانپور میں ایک اہلکار سے اسلحہ چھینے کے دوران پولیس نے موقعہ پر ہی گرفتار کر کے جیل بھیج دیا تھا ۔ تقریباً ایک سال کے بعد اشفاق کوجیل سے رہاکر دیا گیا ۔ اشفاق رہائی پانے کے چند ماہ بعد اچانک لاپتہ ہوا ۔ والدین نے انہیں ہر جگہ تلاش کرنے کی کوشش کی تاہم انہیں کوی سراغ نہیں ملا۔ ان کے والدین اس وقت ششدر رہ گئے جب انہیںسوشل میڈیا کے ذریعے اس بات کی جانکاری ملی کہ اشفاق نے جیش محمد تنظیم کے ساتھ شمولیت کی ہے جہاں وہ قریب ایک سال تک سرگرم رہنے کے بعد25اکتوبر2018 کو جواہرپورہ لام ترال کے بلند اور گھنٹے پہاڑی  سلسلے میں ایک جھڑپ میں اپنے ایک اور ساتھی کے ساتھ جاں بحق ہوا جبکہ جھڑپ میں ایس او جی اہلکار اور اور ایک فوجی بھی مار ے گے۔پولیس ذرائع کے مطابق اشفاق علاقے میں پہلا جیش جنگجو تھا جس نے علاقے میں جیش کو از سر نو منظم کرنے کا کام شروع کیاتھا۔ رشتہ دار وں کے مطابق ابھی افراد خانہ اور رشتہ دار اشفاق کی جدائی کے غم سے نڈھال ہی تھے تواشفاق کا چھوٹا بھائی 20سالہ شوکت احمد بھی لاپتہ ہوا ۔ افراد خانہ شوکت کے لاپتہ ہونے کے بعد سکتے میں آگئے۔ان پر اس وقت قیامت جیسی ٹوٹ پڑی جب اہل خانہ کو اس بات کی اطلاع موصول ہوئی کہ شوکت نے بھی ہتھیار اٹھائے ہیں۔تقریباً7ماہ تک سرگرم رہنے کے بعد شوکت قصبے کے مندورہ علاقے میں فوجی کیمپ پر شبانہ حملے کے بعد منگل بعد پہرچھانکتار شاہ پورہ علاقے میں جھڑپ کے دوران محمد عثمان نامی سنیپر شوٹرکے ہمراہ جاں بحق ہوا ۔ اس طرح شوکت کے افراد خانہ 7 ماہ میں اپنے2بیٹوں سے محروم ہوئے ۔ سال2015میںان کاچچیرا بھائی کمانڈر عابد خان ساکن ہندورہ اپنے ہی گھر میں فورسز کے ساتھ ایک جھڑپ میں جاں بحق ہوا ہے۔ جہاں جھڑپ میںفوج کا ایک کرنل ایم این رائی بھی مارا گیا تھا،اس طرح گزشتہ3سال کے دوران3جوان سال چچیرے بھائی جاں بحق ہوگئے ہیں۔