۔ 5 مویشی بازیاب، ملزم گرفتار

ریاسی //پولیس نے ضلع میں غیر قانونی طور سے لیجا رہے مویشیوں کی ایک  گاڑی کو روکا ااور اس میں سے 5 مویشیوں کو بازیاب کیا ۔پولیس بیان کے مطابق پیر کی صُبح کو ایس ایچ او مہور سجادا قبال پولیس  ٹیم کے ہمراہ زیارت موڑ پرگشت لگا رہے تھے کہ ایک مہندرا کئیریر زیر رجسٹریشن نمبر کو آتے دیکھا ، جسے ڈرائیور محمد اقبال ولد حکیم دین چلا رہے تھا اور اسے روکنے کا اشارہ کیا ۔ گاڑی کی تلاشی کے بعد پولیس نے اس میں سے 5 مویشیوں کو بازیاب کیا جنھیں غیر قانونی طور سے سمگل کیا جا رہا تھا ۔پولیس نے مبینہ ملزم  کو گرفتار کرکے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کیا ۔پولیس نے یہ کاروائی زیر نگرانی ایس ایس پی ریاسی طاہر سجاد بٹ اور ایس ڈی پی او مہور مجیب الرحمان انجام دی ۔