سرینگر// حلقہ انتخاب عید گاہ (کنہ مزار نوا کدل) میں کل نیشنل کانفرنس کا یک روزہ کنویشن منعقد ہوا ۔جس میں این سی کے مرد و زن ورکران نے شمولیت کی ۔اس موقعہ پر پارٹی لیڈروں علی محمد ساگر ،مبارک گل،مصطفے کمال اور ناسر اسلم وانی نے تقریرکرتے ہوئے کہا کہ ریاست کی انفرادیت ختم کرنے کیلئے چاروں طرف سے دشمنوں کے وار جاری ہیں اور ایسے حالات کا مقابلہ کرنے کیلئے ہمیں آپسی اختلافات اور نظریات کو بالائے طاق رکھ کر اتحاد و اتفاق کا مسلسل مظاہرہ کرنا ہوگا۔علی محمد ساگر نے کہاکہ اس وقت جموں وکشمیر عوام کے ساتھ ساتھ یہاں کی سیاسی جماعتوں کو تمام اختلافات اور رنجشیں بالائے طاق رکھ کر میدانِ کارزار میں متحد ہوکر دفعہ35Aکے دفاع کیلئے صف آراء ہونا چاہئے۔ ناصر اسلم وانی نے کہاکہپی ڈی پی نے حکمرانی کرکے ریاست کو بگاڑ دیا،نہ صرف غلط پالیسیوں سے حالات کو ابدتر بنا ڈالا بلکہ لوٹ کھسوٹ میں بھی کوئی کثر باقی نہیں چھوڑی۔ مبارک گل نے ورکروں پر زود دیا کہ اوہ آنے والے الیکشن میں اپنے قیمتی ووٹ سے نیشنل کانفرس کوکامیاب کریں تاکہ ریاست میں پھرتعمیر و ترقی و خوش حالی کے دور کا آغاز ہوسکے۔انہوں نے کہا کہ دفعہ ۳۵اے کو حفاظت کرنے کے لئے نیشنل کانفرنس ہمیشہ تیا ر ہے۔کنونشن کے آخر پر مبارک گل کی قیادت میں آرٹکل ۳۵ اے کے دفاع کے لئے ایک احتجاج ہوا ۔
۔ 35اے کی حفاظت کیلئے اتحاد کا مظاہرہ ضروری
