۔ 3361 نئے آنگن واڑی مراکز قائم ہونگے: سجاد لون

جموں//سماجی بہبود کے وزیر سجاد غنی لون نے ایوان کو بتایا کہ مرکز نے ریاست کے طول و عرض میں 3361   نئے آنگن واڑی مراکز قایم کرنے کی منظوری دی ہے ۔ سجاد احمد کچلو کے ایک سوال کے جواب میں وزیر نے ایوان کو بتایا کہ سال 2015-16 کے دوران ڈپٹی کمشنر پلوامہ نے صحت ، فوڈ سیفٹی ، محکمہ خوراک اور ریونیو کے ممبران کی ایک کمیٹی تشکیل دی جو آنگن واڑی مراکز میں فراہم کی جا رہی اشیائے خوردنی کی جانچ پڑتال انجام دے گی ۔ کمیٹی نے جانچ پڑتال کے بعد اشیائے خوردنی بالکل محفوظ پائے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ آنگن واڑی ورکر اور ہیلپروں کو ماہانہ مشاہرے میں 500 روپے کا اضافہ کرنے پر حکومت غور کر رہی ہے ۔