۔ 30مکعب فٹ عمارتی لکڑی ضبط

 کپوارہ //فارسٹ ڈویژن لنگیٹ کے شانو میں محکمہ کے اہلکاروں نے غیر قانونی طور پر تعمیراتی لکڑی اسمگل کرنے کے خلاف اسمگلروں کی تلاش بڑے پیمانے پر شروع کردی ہے۔معلوم ہوا ہے کہ محکمہ جنگلات کے اہلکاروں کو ایک اطلاع موصول ہوئی کہ ولرامہ قاضی آباد سے شانو لنگیٹ کی طرف ایک لوڈ کیر ئر میں عمارتی لکڑی سمگل کی جاری ہے۔جس کے بعد محکمہ جنگلات نے شانو کے مقام پر ایک ناکہ لگایا جس دوران وہان سے ایک لوڈ کیر ئر زیر رJK09-2724گزر گئی جس کے بعد محکمہ کے اہلکاروں نے گاڑی کو روکنے کا اشارہ کیاتاہم گاڑی کا ڈرائیور کئی افرادسمیت موقعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تاہم اس دوارن 30مکعب فٹ عمارتی لکڑی ضبط کی گئی اور ملوث اسمگلروں کی تلاش شروع کردی گئی جبکہ ضبط شدہ گاڑی اور عمارتی لکڑی فارسٹ کنٹرول روم لنگیٹ پہنچا دی گئی اور تحقیقات شروع کر دی گئی۔