سرینگر//ڈویژنل سپورٹ آفیسر نزہت آرا نے 26ویں ریاستی فٹبال چمپئن شپ 2018-19 (کشمیر چپٹر) کا ٹی آر سی گرائونڈ میں افتتاح کیا جس میں 24ٹیمیں حصہ لے رہی ہے۔ ٹورنامنٹ کے دوران کھیلے گئے پہلے میچ میں فوڈ اینڈ سپلائز کلب نے ڈی ایف اے پلوامہ کو 5 صفر سے ہرایا جبکہ دوسرے میچ میں ڈی ایف اے بارہمولہ نے حاجن زون کو دو کے مقابلے میں گولوں سے شکست دی۔ ٹورنامنٹ کے تیسرے میچ میں پٹن زون نے رفیع آباد زون کو 3دو سے ہرایا اور آخر پر فائنل میچ میں ڈی ایف اے بانڈی پورہ نے ڈی ایف اے کولگام کو 7گولوں سے ہرایا۔ ریاستی چمپئن شپ کے جموں چپٹر کے بھی میچ جی جی ایم کالج جموں میں کھیلے گے جس میں بھی 24ٹیموں نے حصہ لیا۔ جموں چپٹر کی چمپئن شپ کو افتتاح حاجی عبدالقیوم چیف سپورٹ آفیسر جموں کشمیر سٹیٹ سپورٹس کونسل نے کیا۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ٹورنامنٹ کے دوران کھیلے جارہے میچوں کے لئے فٹ بال کا بندوبست ویکٹر ساکر انٹرنیشنل پرائیویٹ لمیٹیڈ نے کیا ہے۔
(۔ 26ویں ریاستی فٹبال چمپئن شپ (کشمیر چپٹر
