۔.2030تک ریاست کو ہرا بھرا بنایاجائیگا:لعل سنگھ

نوشہرہ //محکمہ جنگلات کے وزیر چوہدری لعل سنگھ نے کہاہے کہ 2030تک پوری ریاست کو ہرا بھرا بنانے کا ہدف رکھاگیاہے ۔نوشہرہ میں 68ویں مہا اتسو میں شرکت کرنے آئے وزیر موصوف نے کہاکہ اس وقت صوبہ جموں میں 45.4فیصد جبکہ صوبہ کشمیر میں 50فیصدی جنگلات کو ہرا بھرا بنایاجاچکاہے اور پوری ریاست کو سال 2030تک ہر ابھرا بنانا حکومت کا اہم نشانہ ہے ۔ سنگھ نے کہاکہ ہمارے بزرگ درختوں کی چھاﺅں میں بیٹھ کر آرام کیاکرتے تھے تاہم موجودہ انہی درختوں کو تباہ کررہی ہے ۔اس دوران انہوںنے شجرکاری بھی کی ۔انہوںنے نوشہرہ فارسٹ ڈاک بنگلہ کیلئے پچاس لاکھ روپے واگزار کرنے کا اعلان کیا ۔ان کے ہمراہ ممبراسمبلی اکھنور راجیو شرما، ممبراسمبلی چھمبر ڈاکٹر کرشن لعل ، ممبراسمبلی نوشہرہ رویندر رینہ ، ڈپٹی کمشنر راجوری ڈاکٹر شاہد اقبال چوہدری ، محکمہ جنگلات کے اعلیٰ اور دیگر افسران ومعززین بھی تھے ۔اس دوران لوگوں میں پودے بھی تقسیم کئے گئے ۔