۔. 2017میں201جنگجو اور 175اہلکار لقمہ اجل:جہاد کونسل

مظفرآباد//متحدہ جہاد کو نسل کے جنرل سیکریٹری شیخ جمیل الرحمان نے فردین کھانڈے اور منظور احمد بابا نامی جنگجوئوں کو خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان جوانوں نے تحریک آزادی کشمیر پر فدا ہوکر دنیا کو یہ پیغام دیا کہ آزادی کے سوا کوئی حل قبول نہیں ۔ترجمان متحدہ جہاد کونسل سید صداقت حسین کی طرف سے موصولہ بیان میں جہاد کو نسل کے جنرل سیکریٹری شیخ جمیل الرحمان نے سالانہ رپورٹ جاری کی ۔سالانہ رپورٹ کے مطابق سال 2017میںمختلف معرکوں اور جھڑپوں میں 201جنگجو جاں بحق ہوگئے۔انہوں نے کہا کہ 175بھارتی فوجی اہلکار ہلاک اور 407 زخمی ہوئے ۔انہوں نے مزید کہا کہ 2017میں 17فوجیوں نے خودکشی بھی کی۔جمیل الرحمان نے کہا کہ اس سال جنگجوئوں نے 27ہتھیار فورسز سے بطور مال غنیمت بھی حاصل کئے ۔بیان کے مطابق 2017میں بھارتی فورسز اور پولیس کی فائرنگ کے نتیجے میں93 عام شہری بھی جاں بحق اور 1640زخمی ہوئے جبکہ 54مکانات و تعمیرات جل کر خاکستر کردئے گئے ۔