۔ 20 رکنی جنوبی افریقا کا دستہ لاہورپہنچ گیا

 لاہور//پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے 20 رکنی جنوبی افریقا کا دستہ لاہورپہنچ گیا۔ پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے 20 رکنی جنوبی افریقا کا دستہ لاہورپہنچ گیا، جس میں کھلاڑیوں کے ساتھ کوچنگ اسٹاف بھی شامل ہے۔ مہمان ٹیم کمرشل فلائیٹ کے ذریعے علامہ اقبال ائرپورٹ پہنچی ہے۔ پی سی بی حکام نے مہمان کھلاڑیوں کا استقبال کیا، کھلاڑیوں کو سخت سکیورٹی میں مقامی ہوٹل لے جایا جائے گا جہاں ان کی کوویڈ ٹیسٹنگ کا مرحلہ مکمل ہوگا۔