۔ 2 مارچ تک مطلع عمومی طور ابرآلود رہیگا

سرینگر// محکمہ موسمیات نے 2 مارچ تک عمومی طور پر ابر آلود موسم کی پیش گوئی کی ہے ۔ سنیچر کو محکمہ نے کہاہے کہ جموں و کشمیر اور لداخ میں2 مارچ تک موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے اور اگلے 5 دنوں کے دوران کسی اہم موسمی تغیروتبدل کی کوئی پیش گوئی نہیں ہے۔ البتہ اس دوران دور کہیں پہاڑی علاقوں میں ہلکے درجے کی برف باری یا بارشیں ہوسکتی ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ تاہم  بھاری برف باری نہیں ہوگی۔ ادھر پچھلے چار روز کے بعد سنیچر کو دوپہر بعد معمولی دھوپ کھل گئی جس سے سردی سے تھوڑی راحت محسوس کی گئی۔ ترجمان کے مطابق سرینگر میں جہاں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 4.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی، جمعہ اورسنیچر کی درمیانی رات کم سے کم درجہ حرات 1.8ڈگری سلسیش ریکارڈ کیا گیا۔ گلمرگ ، جہاں دوران شب 15.2 سینٹی میٹر تازہ برف جمع ہوئی ، میں جمعہ اورسنیچر کی درمیانی رات منفی7.5 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ پہلگا م میں جمعہ اورسنیچر کی درمیانی رات درجہ حرارت منفی0.8 ڈگری رہا ۔اُدھرمرکزی زیرانتظام علاقہ میں محکمہ موسمیات نے 2 مارچ تک عمومی طور پر ابر آلود موسم کی پیش گوئی کی ہے۔لداخ کے دراس علاقہ میں جمعہ اورسنیچر کی درمیانی رات کم سے کم درجہ حرارت منفی7.9 ڈگری اور لیہہ میں منفی 6.6 درج کیا گیا۔