۔.15اگست تقریبات کے سلسلے میں اجلاس

تھنہ منڈی // سب ڈیویژنل مجسٹریٹ تھنہ منڈی محمد افضل مرزا نے یوم آزادی کی تقریب کے سلسلہ میں آفیسران کا ایک اجلاس طلب کیا۔یہ اجلاس ٹائون ہال تھنہ منڈی میں منعقد کیا گیا جس میں متعدد سرکاری اسکولوں کے سر براہان،مختلف محکموں کے آفیسران اور دیگر ملازمین نے شرکت کی ۔اس موقعہ پر ایس ڈی ایم نے کہاکہ تمام سرکاری اورنجی اسکولوں کو یوم آزادی کی تقریب میں شامل ہوکر اس کو رونق بخشنی چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ تقریب کے دو روز قبل پروگرام کو حتمی شکل دینے کے لئے ریہرسل کیاجائے گا۔ایس ڈی ایم نے محکمہ صحت کے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر غلام احمد کوہدایت دی کہ یوم آزادی اور اس سے قبل ریہرسل کے دن طبی سہولیات دستیاب رکھی جائیں ۔انہوںنے کہاکہ پانی اور بجلی کی سہولیات بھی فراہم رکھی جائیں۔ایس ڈی ایم نے اس موقعہ پریہ بھی کہا کہ مختلف امتحانات میں اول پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کی حوصلہ افزائی کرنے کیلئے ان میں اسناد اور تمغے تقسیم کئے جائیںگے اوراس سلسلے میں ان کا انتخاب ایمانداری سے کیاجائے گا۔اجلاس میںایس ڈی ایم کے علاوہ سب ڈیویژنل پولیس آفیسر تھنہ منڈی چوہدری افتخار احمد،تحصیلدار تھنہ منڈی شاہد اقبال، بلاک ڈیولپمنٹ افسرعابد حسین،نائب تحصیلدار ساج اختر سحر مرزا، پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج تھنہ منڈی ڈاکٹر شکیل احمد رینہ،پرنسپل بوائز ہائراسکینڈری سکول محمد صدیق گنائی ،پرنسپل گرلز تھنہ منڈی ہائراسکینڈری سکول منظور احمد گنائی ،محکمہ تعمیرات کے اے ای ای جاوید چوہدری اور اشوک گنڈوترہ فیزیکل آفیسر تھنہ منڈی اوردیگران بھی موجود تھے ۔