۔ اے ٹی ایم فراڑ کے کئی کیس حل

سرینگر //پانتہ چھوک پولیس سٹیشن نے ATMفراڑ کیس میں ایک معطل شدہ پولیس اہلکار پر سیفٹی ایکٹ عائد کر کے اسے کوٹ بلوال جیل منتقل کردیا ہے۔اے ٹی ایم فراڑ کیسوں میں ملوث معطل پولیس کانسٹیبل اعجاز احمد خان ولد سنا اللہ ساکن ہایہامہ کپوارہ کیخلاف پانہ چوک پولیس سٹیشن میں ایک کیس زیر نمبر 69/2018 درج کیا گیا تھا۔ پولیس نے معاملے کی جب تحقیقات کی تو مذکورہ شخص 11 مقامات پر اے ٹی ایم چوری کے معاملات پر ملوث پایا گیا۔ اس ضمن میں تمام اے ٹی ایموں میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی جانچ کی گئی جس کے دوران پولیس اہلکار کو فراڑ کے معاملات میں ملوث پایا گیا۔ اسے حراست میں لیا گیا تھا اور سنیچر کو ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے اس پر سیفٹی ایکٹ کا اطلاق عمل میں لا کر اسے کوٹ بلوال جیل منتقل کردیا۔