۔ہیروموٹرکارپوریشن کا نیا پریمیم موٹر سائیکل ایکسٹریم 220 آرمتعارف

سرینگر//موٹر سائیکل بنانے والی عالمی سطح کی اول نمبر کی کمپنی ہیروموٹر کارپوریشن نے سرینگر میں بدھ کو اپنا نیا پرئمیم  موٹر سائیکل ایکسٹریم 220Rمتعارف کیا۔یہ موٹر سائیکل ہیروموٹر کارپوریشن کے ڈیلروں کے یہاں دستیاب ہے۔اس سال  متعارف کرائے جانے والے ہیروموٹر سائیکلوں کی نئی رینج میں ایکسٹریم200Rپہلا موٹر سائیکل ہے،جو کمپنی نے نئی اعلی تیکنالوجی سے آراستہ ہے ۔موٹر سائیکل پر سواری کا لطف لینے کے دوران ایکسٹریم200R میںسلامتی پر بھرپورتوجہ دیتے ہوئے اینٹی لاک بریک سسٹم (ABS) لگایا گیاہے اور اسطرح یہ پہلا موٹر سائیکل ہے جس میں اے بی ایس سلامتی فیچر کے طور موجود ہے۔ایکسٹریم200Rمیں 200ccBS-IVطاقتورانجن لگایا گیا ہے۔وزن میں ہلکا ایکسٹریم 220Rہونے کے باوجودتنگ موڑوں اور تیزرفتاراسپیڈ کے دوران بہ آسانی قابوآسکتا ہے۔ ایکسٹریم 220Rکافریم نہایت دلکش اور دلاآویز ہے ۔اس میں ایندھن کی بڑی ٹینک،خوشنماہیڈ لایٹس،لیڈ پائلٹ لیمپ،لیڈ ٹیل لیمپ  وغیرہ لگائے گئے ہیں جو اسے موٹر سائیکل کی سواری کے شوقین افراد کیلئے باعث کشش بناتے ہیں۔یہ موٹر سائیکل پانچ رنگوں میں دستیاب ہے۔سلامتی کے حوالے سے موٹر سائیکل میں 276 mmاگلی بریکس اور220 mmعقبی بریکس فٹ ہیں۔