۔چھاپوں کے خلاف حیدر پورہ میں احتجاجی مظاہرہNIA

سرینگر// این آئی اے کی طرف سے دہلی کے صدر دفتر پر پیش ہونے اور عام لوگوں کو ذہنی کوفتوں میں مبتلا کئے جانے کی کارروائیوں کے خلاف حریت (گ) کی طرف سے حیدرپورہ چوک میںایک احتجاجی مظاہرہ ہوا۔ احتجاجی جلوس سے بشیر احمد قریشی، معراج الدین ربانی اور مدثر ندوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  این آئی اے کی طرف سے کشمیر یونیورسٹی کے اسکالر اعلیٰ فاضلی اور ٹریڈرس فیڈریشن کے محمد یٰسین خان کے خلاف بے بنیاد الزامات کی ایک لمبی فہرست مرتب کرکے ریاست جموں کشمیر کے سبھی طبقہ ہائے زندگی سے وابستہ حریت پسند عوام کے خلاف ایک نفسیاتی جنگ کو مسلط کرنے کی چیتاونی دی ہے۔ مقررین نے کہا کہ دراصل بھارت کی طرف سے ریاست کے مسلم اکثریتی کردار کو زک پہنچانے کے خلاف حالیہ عوامی تحریک سے توجہ ہٹانے کے لیے  این آئی اے کو میدان میں اُتارنے کی سعی لاحاصل کی گئی ہے۔