۔اے سی بی کی اننت ناگ میں کارروائی راشی پی ڈی ڈی ٹیکنیشن گرفتار

عارف بلوچ
اننت ناگ// اینٹی کرپشن بیورو (ACB) کو ایک شکایت موصول ہوئی تھی، جس میں الزام لگایا گیا ہے کہ اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر، کشمیر پاور ڈسٹری بیوشن کارپوریشن لمیٹڈ (PDD) کے دفتر میں تعینات ونود کمار فوطیدار، ٹیکنیشن-2، شکایت کنندہ کے پاور معاہدہ کیس کی کارروائی کے لیے 25,000 روپے رشوت مانگ رہے ہیں۔ شکایت کنندہ نے الزام لگایا کہ وہ پولٹری فارم کا مالک ہے اور اسے بجلی کی کھپت کا معاہدہ کرنا ہے جس کے لیے اس نے درخواست دی تھی اور متعلقہ نے موقع پر بھی جا کر 25,000 روپے رشوت طلب کی تھی۔ فوری شکایت موصول ہونے پر، بدعنوانی کی روک تھام ایکٹ 1988 کے U/S 7 کے تحت اولین طور پر جرم کا پتہ چلا۔ نتیجتاً، مقدمہ ایف آئی آر نمبر 07/2022 پی ایس اے سی بی اننت ناگ میں درج کیا گیا اور تحقیقات شروع کی گئی۔تفتیش کے دوران، ایک ٹیم تشکیل دی گئی۔ ٹیم نے اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئر، کشمیر پاور ڈسٹری بیوشن کارپوریشن لمیٹڈ، اننت ناگ کے دفتر میں تعینات ٹیکنیشن 2nd ونود کمار فوطیدار کو شکایت کنندہ سے 25000/- روپے رشوت مانگتے اور قبول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ اسے اے سی بی کی ٹیم نے موقع پر ہی گرفتار کرلیا۔ آزاد گواہوں کی موجودگی میں اس کے قبضے سے رشوت کی رقم بھی برآمد کر لی گئی۔