سرینگر // کورونا وائرس کے تناظر میں جموں و کشمیر کی سرکار نے وادی اور بیرون ریاستوں کی جیلوں میں مختلف جرائم کے تحت ایام نظر بندی کاٹ رہے 204 قیدیوں کو رہا کردیا گیاہے۔محکمہ داخلہ کے مطابق یکم سے 13 اپریل کے درمیان کل 204 قیدیوں کو مرکزی زیر انتظام علاقے کے مختلف جیلوں سے رہا کیا گیا ہے۔ ان میں پی ایس اے کے تحت 45 قیدی ، زیر سماعت و جائزہ معاملات کے 78 قیدی بھی شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق204 میں سے 16 قیدیوں کو پیرول پر رہا کیا گیا ۔یکم اپریل کو ایگزیکٹو چیئرمین جے کے اسٹیٹ لیگل سروسز اتھارٹی ، جسٹس راجیش بندال کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی، پرنسپل سکریٹری ، محکمہ داخلہ ، شیلین کابراور ڈی جی پی (جیل خانہ جات) کے کے سنگھ بطور ممبر نامزد ہوئے۔ذرائع کے مطابق سب سے زیادہ 39 قیدیوں کو سرینگر سنٹرل جیل سے رہا کیا گیا اور اس کے بعد 28 کوٹ بلوال جیل اور راجوری کی ضلعی جیل سے 24 ، اننت ناگ کی ضلعی جیل سے 24 ، اودھم پور کی ضلعی جیل سے 19 ،جموںجیل سے 18 اور کپواڑہ ضلعی جیل میں 16 سے رہا کردیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ ہیرا نگر کی سب جیل سے 15 ، پلوامہ کی خصوصی جیل (اصلاح گھر) سے 10 ، بھدرواہ کی ضلعی جیل سے دو اور بارہمولہ کی ضلعی جیل سے ایک قیدی کو رہا کردیا گیا۔
یکم اپریل سے 13اپریل تک
