یو پی اسمبلی الیکشن 2022کی تیاریاں شروع

لکھنو// یوپی میں سال 2022 کے انتہائی اہم اسمبلی انتخابات کے پیش نظر الیکشن کمیشن آف انڈیا نے پولنگ بوتھ کی زمرہ بندی کے لئے شیڈول کا اعلان کر کے اپنی تیاریاں شروع کردی ہیں۔ نئے پولنگ بوتھ اور پولنگ سنٹرس کے ناموں کو ترتیب دینے کے لئے کام کا آغاز 17اگست سے ہوگا اور اس پر تمام سیاسی پارٹیوں اور دیگر سے اعتراضات لینے کے بعد پولنگ بوتھ کی حتمی لسٹ 23 اگست کو جاری کی جائے گی۔ ڈی ایم پولنگ بوتھ کے سلسلے میں تمام شکایات کا تصفیہ 7ستمبر تک کریں گے اور اس کے بعد اپنی فائنل لسٹ الیکشن کمیشن آف انڈیا کے پاس 20 ستمبر تک جمع کریں گے۔ ریاستی الیکشن کمیشن کی ڈی ایم کی جانب سے موصول اس لسٹ کو 25 ستمبر کو دہلی میں الیکشن کمیشن کو بھیجے گی۔کورونا وبا کے پیش نظر الیکشن کمیشن نے فیصلہ کیا ہے کہ 80 سال سے زیادہ عمر والے افراد اور معذورین کو گھر سے ہی ووٹنگ کا موقع ملے گا۔ عمر رسیدہ اور پیروں سے معذور افراد کو اس بار بیلٹ پیپر سے ووٹ ڈالنے کا موقع ملے گا۔