لکھنو// تقریباً 37 سال کے طویل وقفہ کے بعد مسلسل دوسری بار وزیراعلی کے عہدہ کا حلف لیکر تاریخ رقم کرنے جارہے یوگی آدتیہ ناتھ کی تاجپوشی کے جمعہ کو یہاں وزیراعظم نریندر مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر جے پی نڈا سمیت پچاس ہزار سے زیادہ مہمان شاہد بنیں گے ۔حلف برداری کی تقریب سخت سیکورٹی انتظامات کے درمیان اٹل بہاری واجپئی اکانا اسٹیڈیم میں 25مارچ کو شام چار بجے شروع ہوگی۔ اس پروگرام کو شاندار بنانے کیلئے بی جے پی اور انتظامیہ نے مکمل طاقت لگا دی ہے ۔ پروگرام میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کے علاوہ کوئی مرکزی وزراء اور بی جے پی کے سینئر عہدیدار موجود رہیں گے ۔راجدھانی لکھنو کو اس خا ص موقع کے لئے خا ص طورپر سجایا گیا ہے ۔
یوگی کی تاجپوشی آج
