یوگینڈکالج آف انجینئرنگ میں اورنٹیشن پروگرام

جموں//یوگینڈاکالج آف انجینئرنگ اینڈٹیکنالوجی نے طلباءکےلئے اورنٹیشن پروگرام کاانعقاد کیاجس کاآغازڈائریکٹر یوگینڈا کالج آف انجینئر اینڈٹیکنالوجی ،ڈاکٹر اروند دیواگن کے خطاب سے ہوا جس میں انٹی ریگنگ ڈسپلائن اور پروفیشنل سوسائٹیز سے متعلق خیالا ت کااظہارکیا۔اس دوران چیئرمین جموال گروپ آف ایجوکیشنل انسٹی چیوشنز انجینئر ودھی سنگھ جموال نے بھی طلباءکے ساتھ اہم جانکاری کومشترک کیا۔اس دوران اُردوکے نامور ادیب وپروفیسر محمداسداللہ وانی نے طلباءکووقت کی پابندی کوزندگی میں اہمیت دینے پرزوردیا۔انجینئر امت شرما وائس پرنسپل ،آئی سی ای ایس جموں نے بھی انسانی اقدارسے متعلق خیالا ت کااظہارکیا۔ایک دیگرسیشن کی نظامت یوگاکنسلٹنٹ روی کانت گپتانے ”فٹنس آف باڈی اینڈمائنڈ‘کے موضوع پرلیکچردیا ۔اجلاس کاآخری لیکچرمحمدسعید (کے اے ایس ) فنکشنل میجر انڈسٹری اینڈکامرس ) نے انٹرپرینرشپ کے بارے میں تفصیلی جانکاری طلباءکودی۔