یوگا فطرت اور انسان کو متحد کرتا ہے: گوئٹریس

 یو این آئی

نئی دہلی// اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹریس نے جمعرات کو کہا کہ یوگا انسان اور فطرت دونوں کو اپنے توازن، ذہن سازی اور امن کی اقدار کے ساتھ متحد کرتا ہے۔گوٹریس نے جمعرات کو بین الاقوامی یوگا ڈے کے موقع پر جاری کردہ ایک پیغام میں کہا کہ بین الاقوامی یوم یوگا کی انوکھی طاقت کو تسلیم کرتا ہے جو شفا یابی کی مشق، اندرونی سکون اور جسمانی، روحانی اور ذہنی تندرستی فراہم کرتا ہے۔ گوٹریس نے کہا کہ یوگا ہندوستان میں شروع ہوا لیکن اب دنیا بھر میں تمام مذاہب اور ثقافتوں کے لوگوں کے ذریعہ مشق کیا جاتا ہے، یوگا اپنے توازن، ذہن سازی اور امن کی اقدار کے ذریعے انسان اور فطرت دونوں کو متحد کرتا ہے۔