یوکرین کے صدر نے اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں مودی کی حمایت مانگی

نئی دہلی//یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے ہفتہ کو وزیر اعظم نریندر مودی سے فون پر بات کی اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (یو این ایس سی) میں روس کے خلاف ہندوستان کی سیاسی حمایت مانگی۔
 
زیلنسکی نے مسٹر مودی کو اپنے ملک کی صورتحال کے بارے میں بتایا کہ 100,000 سے زیادہ حملہ آور یوکرین کی سرزمین میں داخل ہو چکے ہیں اور عمارتوں پر گھات لگا کر حملہ کر رہے ہیں۔ 
 
مسٹر زیلنسکی نے وزیر اعظم مودی سے یوکرین پر روسی حملے کو مشترکہ طور پر روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔
 
انہوں نے ٹویٹ میں بتایاکہ “وزیر اعظم نریندر مودی سے بات کی ہے۔ حملے کو ناکام بنانے کے اقدامات سے آگاہ کیا۔
 
 1 لاکھ سے زیادہ حملہ آور ہماری سرزمین میں داخل ہو چکے ہیں۔ وہ گھات لگا کر عمارتوں پر حملہ کر رہے ہیں۔
 
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں سیاسی حمایت دینے کی اپیل کی۔ آئیے مل کر اس حملے کو روکیں۔"