یوکرین کے اسکول پر میزائل حملہ، 60 افراد کی ہلاکت کا اندیشہ

یواین آٸی
کیف// یوکرین کے لوہانسک علاقے میں ایک اسکول پر میزائل حملے میں کم از کم 60 افراد کی ہلاکت کا اندیشہ ہے۔ یہ اطلاع اتوار کو میڈیا رپورٹ میں سامنے آئی ہے۔

 

ایک اہلکار نے بتایا کہ ہفتہ کو ایک اسکول پر فضائی حملہ ہوا جہاں 90 افراد نے پناہ لی تھی۔

لوہانسک ریجنل ملٹری ایڈمنسٹریشن کے سربراہ سرہی ہیڈے نے اتوار کو ٹیلی گرام پر بتایا کہ اسکول سے 30 افراد کو بچا لیا گیا ہے جن میں سات زخمی بھی شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ملبے سے دو لاشیں بھی نکالی گئیں۔

 

سی این این نے ہیڈے کے حوالے سے بتایا گیا کہ “اس بات کا امکان ہے کہ اسکول کی عمارت کے ملبے تلے پھنسے تمام 60 افراد کی موت ہو گئی ہے۔”

 

سی این این کے مطابق روسی طیارے نے بلوہوریوکا گاؤں کے اسکول پر بمباری کی جس سے عمارت میں آگ لگ گئی۔ فائر فائٹرز کو آگ پر قابو پانے میں تقریباً چار گھنٹے لگے۔