برسلز// نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن (نیٹو) کے سکریٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ نے اعلان کیا ہے کہ یوکرین کی سرحد کے قریب مشرقی علاقے میں اس تنظیم کے فوجیوں کی تعداد دوگنی کردی جائے گی۔
نیویارک ٹائمز نے جمعرات کواپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی۔
رپورٹ کے مطابق نیٹو فوجیوں کی تعاد بلغاریہ، ہنگری، رومانیہ اور سلواکیہ میں بڑھائی جائے گی۔ امریکی صدر جو بائیڈن نیٹو کے ایک اہم اجلاس میں شرکت کے لیے بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز روانہ ہونے سے چند گھنٹے قبل یہ اعلان سامنے آیا ہے۔ اجلاس میں کئی قدآور رہنما شرکت کریں گے۔
نیٹو فوجیوں کی تعداد میں اضافہ کرنے اور مغربی ممالک کی آئندہ میٹنگیں یوکرین کے خلاف روسی فوجی آپریشن کو روکنے کی کوشش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ یہ بھی خیال کیا جا رہا ہے کہ مسٹر بائیڈن اس ہفتے کے آخر میں روسی ارکان پارلیمنٹ کو نشانہ بناتے ہوئے کچھ نئی پابندیوں کا اعلان کر سکتے ہیں۔