یوکرین کو میزائل نہیں بھیجے گا نیٹو : جرمنی

برلن//جرمن چانسلر اولاف شولز نے جمعرات کو کہا کہ نیٹو کا کبھی بھی یوکرین میں میزائل نصب کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں تھا۔
مسٹر شولز نے جمعرات کو دیر رات زیڈ ڈی ایف براڈکاسٹر کو بتایا، ’وہ (روسی صدر ولادیمیر پوتن) نیٹو کے یوکرین میں ایسے میزائلوں کی تعیناتی کے منصوبے کے بارے میں فکر مند تھے جو ماسکو کو نشانہ بنا سکتے تھے، لیکن کسی کے پاس ایسا منصوبہ نہیں تھا‘۔
جرمن چانسلر اولاف شولز نے کہا کہ یوکرین کو اسلحہ فراہم کرنے کا فیصلہ درست اقدام ہے۔
انہوں نے کہا کہ یوکرین پر (روسی) حملے کی وجہ سے ہم اس فیصلے کو درست سمجھتے ہیں۔