کیف//یو این آئی// یوکرین کے شہر ڈنیپرو کے رہائشی علاقوں میں جمعہ کو روسی فوج کے تین فضائی حملوں میں ایک شخص ہلاک ہو گیا۔یوکرین کی نیشنل ایمرجنسی سروس نے نے بتایاکہ ‘‘مغربی یوکرین کے شہر ایوانو فرینکوسک کے ہوائی اڈے کے قریب ایک دھماکے کی اطلاع ملی ہے ۔’’۔ یوکرین کے شمال مغربی شہر لوٹسک میں ہوائی اڈے کے قریب چار دھماکوں کی اطلاع دی ہے ۔یوکرین پر روس کی فوجی مہم میں ملک کے دوسری جانب واقع شہر لوٹسک اور دنیپرو بھی اس تنازع کی لپیٹ میں آچکے ہیں۔لٹسک کے میئر نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری طور پر محفوظ مقامات پر پناہ لیں اور سوشل میڈیا پر اس سے متعلق کوئی بھی معلومات شیئر نہ کریں۔یوکرین کے ذرائع ابلاغ نے شمال مغربی یوکرین کے شہر لوٹسک کے ساتھ ساتھ دریائے ڈینیپر کے کنارے واقع دنیپرو شہر میں دھماکوں کی اطلاع دی ہے ۔بی بی سی نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ ان شہروں میں اس سے پہلے کوئی فائرنگ نہیں ہوئی تھی۔ یہاں دھماکے سے چند گھنٹے پہلے ہوائی حملے کے سائرن بجنے لگے ۔لوٹسک شہر کے میئر نے شہر کے ہوائی اڈے کے قریب دھماکے کی تصدیق کی ہے ۔ انھوں نے اپنے فیس بک پیج پر لکھاکہ‘‘سب اپنے اپنے پناہ گاہوں میں جائیں۔’’ اس کے ساتھ ساتھ انھوں نے مقامی باشندوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ حملے سے متعلق کوئی تصویر یا ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر نہ کریں۔یوکرین کے آئی سی ٹی وی نے اطلاع دی ہے کہ ایئر فیلڈ کے قریب ایک پلانٹ میں آگ لگ گئی تھی۔رپورٹ کے مطابق دنیپرو میں تین دھماکے ہوئے ہیں۔ ان میں سے ایک دھماکہ جوتوں کی ایک دو منزلہ فیکٹری میں ہوا۔ دو دیگر دھماکے ایک کنڈرگارٹن اور ایک کثیر المنزلہ رہائشی عمارت میں ہوئے ۔پانی کے انتظام کی ایک مقامی کمپنی چرنوہیووڈو کنال کے مطابق روسی فوج نے شمالی شہر چیرنیہوو میں پانی کی فراہمی کے نیٹ ورک کو بھی متاثر کیا۔ کمپنی نے اثر والے علاقے کی نشاندہی کی ہے اور بتایا ہے کہ اسے ٹھیک ہونے میں تین سے چار گھنٹے لگیں گے ۔
یوکرین کے 3213 فوجی اڈے تباہ
ماسکو// روسی سیکورٹی فورسز نے ایک خصوصی آپریشن کا آغاز کرتے ہوئے جمعہ کی صبح تک 3212 فوجی اڈوں کو تباہ کر دیا۔ روسی وزارت دفاع کے ترجمان ایگور کوناشینکوف نے یہ اطلاع دی۔مسٹر کوناشینکوف نے بتایا کہ روسی سیکورٹی فورسز نے 98 یوکرینی طیارے ، 118 بغیر پائلٹ کے فضائی گاڑیاں، 1041 ٹینک اور دیگر بکتر بند گاڑیاں، 113 متعدد لانچ راکٹ سسٹم، 389 فیلڈ آرٹلری گن اور مورٹار، 843 خصوصی فوجی گاڑیاں خصوصی کارروائیوں میں تباہ کر دیا ہے ’۔ترجمان نے کہا کہ یوکرین کے شہر لوتستک اور ایوانو -فرینکوِسک کو فوجی ائیر فیلڈ آپریشن سے باہر کیا گیا ہے ۔قابل ذکر ہے کہ 11 مارچ کی صبح یوکرین کے فوجی اڈوں پر انتہائی درست اور درست طویل فاصلے تک مار کرنے والے ہتھیاروں سے حملہ کیا گیا۔ لوتسک اور ایوانو -فرینکوِسک میں فوجی ہوائی اڈوں کو آپریشن سے باہر کر دیا گیا۔